مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.56 فیصدہوگئی

ملک بھر میں موذی کورونا وائر س کے وار جاری ہیں ، اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 727 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 43 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے، جبکہ 48 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، جس کے بعد مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.56 فیصدہوگئی۔
قومی ادارہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 727 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 43 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.56 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
