مجوزہ آئینی ترمیم :  نواز شریف نے لندن جانے کا پروگرام مؤخر کردیا

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے مجوزہ آئینی ترمیم کے پیش نظر اپنا لندن جانے کا پروگرام مؤخر کردیا۔

ذرائع کےمطابق اس سےقبل نواز شریف کا اسی ہفتے لندن جانےکا پروگرام تھا لیکن اب آئینی ترمیم کا معاملہ حل ہونےکے بعد ہی سابق وزیر اعظم لندن اور امریکا جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم اسی ہفتےیا اکتوبر کےدوسرے ہفتے کے شروع میں لائے جانےکا امکان ہےاور اس حوالے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نےگزشتہ ماہ آئینی ترامیم لانے کافیصلہ کیا تھا تاہم مطلوبہ اکثریت نہ ملنے کےباعث بلوں کی منظوری کو کچھ دن آگے بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔

آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس : باہر 500 وکلا کھڑےہیں،دیکھتے ہیں کیسےہمارے خلاف فیصلہ آتا ہے، وکیل پی ٹی آئی

Back to top button