محبت میں بار بار ناکام ہونے والے شوبز ستارے

وہ کہتے ہیں ناں کہ شادی کا لڈو جو کھائے وہ پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے، شادی کا معاملہ ہے ہی ایسا کہ اس بارے کوئی بھی حتمی رائے قائم کرنا آسان نہیں، کسی کو شادی راس آجاتی ہے تو کوئی شادی کرکے پچھتاتا ہے، کسی کو شادی کے بعد سچی محبت مل جاتی ہے تو کوئی بھٹکتا ہی رہتاہے، ایسے کئی شوبز ستارے ہیں جن کی محبتوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ تو بنے ہی ایک دوسرے کےلئے ہیں لیکن کچھ عرصہ گزرتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ شادی نہیں ہوسکتی۔

اداکار اور ہدایتکار جاوید شیخ ایک جاذب نظر شخصیت کے مالک ہیں لیکن کیا کہیں کہ محبت کے معاملے میں ان کے ستارے ذرا خراب ہیں، انہیں پیار ملتا ضرور ہے لیکن وہ ٹہرتا نہیں، پھر چاہے وہ سلمی آغا ہو یا نیلی ہو یا کوئی اور، جاوید شیخ کی محبت ہمیشہ ناکام ہو جاتی ہے۔ جب بھی ایسا لگتا ہے کہ انہیں زندگی بھر کا ساتھی ملے گیا، وہیں ان کو ایک زور کا جھٹکا اور لگ جاتا ہے، اسی لئے سب کچھ ہے پاس لیکن جاوید شیخ کا دل ہے محبت کےلئے آج بھی اداس۔
122آغا علی بھی ایک ایسے مسافر ہیں جن کی زندگی میں محبت قدم تو رکھتی ہے لیکن ٹھہر نہیں پاتی، انہیں ایک بار نہیں بار بار محبت ہوئی لیکن ہر بار وقت انکے دھوکہ کرگیا، ایک دور میں سارہ خان کو لے کر سب کو یقین تھا کہ اب آغا علی نے اپنی زندگی کی گاڑی سیٹ کرلی ہے اور یہ ان کی آخری محبت ہوگی، لیکن پھر آغا علی اور ان کی محبت کے بیچ دوریاں آگئیں اور دونوں نے اپنے راستے جدا کر لیے۔
agha show e1588328370300
مارننگ شو کی میزبانی کرنے والی اور اداکارہ صنم بلوچ کی زندگی میں بھی محبت کئی بار آئی لیکن پنپ نہیں پائی، انہیں کئی محبتیں ہوئیں، اور دو کے ساتھ شادی بھی ہوئی لیکن دونوں مرتبہ معاملہ طلاق پر ختم ہوا، پھر ان کی زندگی میں عبداﷲ فرحت آئے، یہ محبت بھی شدید تھی لیکن وقت کے ساتھ دم توڑ گئی اور شادی پانچ سال بھی نہ چل پائی، آج کل صنم بلوچ اسکرین سے غائب ہیں لیکن دعا ہے کہ انہیں سچی محبت مل جائے۔
85ca3f3bb0ec77ebbc67530f4034cb70 e1588328397332
میرا جی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اگر کسی کو ان کی محبت مل جائے تو وہ بہت خوش قسمت ہوگا کیونکہ میرا اپنے چاہنے والوں کی بہت قدر کرتی ہیں، لیکن سچ تو یہ بھی ہے کہ ان کی زندگی میں آنے والے ہر مرد نے انہیں استعمال ہی کیا اور ان کے ساتھ محبت کے جھوٹے دعوے کئے، میرا جی کو محبت کی سچائی سے آج تک ملاقات کرنے کا موقع نہیں ملا، ان کا کہنا ہے کہ کئی فلمسٹارز نے انہیں شادی کی آفر کی لیکن بات آگے نہیں بڑھائی جن میں ایک نام اداکار سعود کا بھی ہے
IMG 1374ناجانے اظفر کو محبت راس نہیں یا محبت کو اظفر راس نہیں، کیوں کہ انہیں زندگی میں محبت ملی ضرور، لیکن انہوں نے اسے ہر مرتبہ اپنے ہاتھوں سے گنوا دیا، ہر بار ان کی محبت کی شدت دیکھ کر لگتا تھا کہ اب انہیں کوئی جدا نہیں کر سکتا لیکن وہ ہر بار محبت کے ہاتھوں رسوا ہوجاتے۔
images

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button