محسن نقوی کا کمشنرراولپنڈی کے الزامات کا نوٹس،تحقیقات کاحکم

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے الزامات کی انکوائری کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ الزامات کی آزادانہ انکوائری کروائی جائے گی۔ کمشنر راولپنڈی کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کے حوالے سے حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔

Back to top button