سابق کرکٹرز کاڈومیسٹک سٹرکچر بہتربنانےکامشورہ
سابق کرکٹرز نے پی سی بی چیئرمین کو ڈومیسٹک سٹرکچر کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی سابق کرکٹرز سے ملاقات ختم ہو گئی۔ملاقات میں کچھ سابق کرکٹرز نے بار بار کپتانی کی تبدیلی ٹیم کے لیے نقصان دہ قرار دیدی۔کچھ سابق کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی سےسخت سوال کیے۔
چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی پاکستان کرکٹ کا ڈھانچہ ٹھیک کرنے حوالے سے لاہور میں کرکٹرز کی بیٹھک،تجاویز پرتبادلہ خیال کیا۔
پی سی بی سربراہ محسن نقوی نےمشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں پندرہ سے زیادہ سابق ٹیسٹ ،انٹرنیشنل کرکٹرز نے شرکت کی۔قومی کرکٹ میں بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر بات چیت کی گئی۔
شفیق پاپا، یاسر حمید، سلیم الطاف، ہارون رشید، یاسر شاہ،سکمدر بخت، وجاہت اللہ واسطی، اظہر خان،سلمان بٹ ،اعجاز احمد، سرفراز احمد، باسط علی، انتخاب عالم, عاصم کمال اور محمد سمیع میٹنگ کا حصہ تھے۔