محمد خان بھٹی کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن کورٹ نے راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

محمد خان بھٹی کیس کے حوالے سے عدالت میں پیش ہوئے، عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ محمد خان بھٹی کو آج ہی احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا جائے جس کے بعد نیب کی ٹیم انہیں لے کر لاہور روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ نیب لاہور محمد خان بھٹی کے خلاف 12 ارب روپے کے کرپشن کیس کی انکوائری کر رہا ہے۔

Back to top button