محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی پیشگوئی کردی

 محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی ۔

 لاہور محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کردی۔

چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس   کاکہنا ہے کہ لاہور میں   اگلے دس روز تک گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔شہر میں  بارش کا کوئی امکان نہیں ۔درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہری گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔مئی کے مہینے میں گرمی عروج پر ہو گی۔

Back to top button