مخصوص نشستوں کے تفصیلی فیصلے بعد الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے حوالے سے تفصیلی فیصلے پر الیکشن کمیشن نےایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کےمطابق مخصوص نشستوں کےحوالے سے تفصیلی فیصلے پر الیکشن کمیشن کی جانب سےمتفرق درخواست دائر کرنےپر غور کیاجارہا ہے۔
قبل ازیں سپریم کورٹ کے 12 جولائی کےعبوری فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کے ساتھ مسلم لیگ ن اور پی پی پی کی جانب سے 3 نظرثانی درخواستیں پہلےہی سپریم کورٹ میں دائر ہوچکی ہیں۔
یادرہے کل سپریم کورٹ کےاکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیاتھا جس میں الیکشن کمیشن کو ایک بار پھر حکم دیاگیا تھا کہ وہ مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں کو نوٹیفائی کرے۔
فیصلے میں سپریم کورٹ نےسیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق الیکشن رول 94 خلاف آئین قرار دےکر کالعدم کردیا۔عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن رول 94 خلاف آئین اور غیر مؤثر ہے،رول 94 الیکشن ایکٹ کےآرٹیکل 51 اور 106 کےمنافی ہے۔
