’’مریم انصاری نے سوشل میڈیا صارفین کو کھری کھری کیوں سنائیں‘‘

اداکاری مریم انصاری نے اپنے حمل کے آخری دنوں کی تصاویر سوشل میڈیای پر شیئر کیں تو صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں آ گئیں، صارفین نے اداکارہ کے اقدام پر حیرت اور افسوس کا ظہار کیا تو اداکارہ نے بھی تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔اداکارہ نے چند ماہ قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو اُمید سے ہونے کی خبر دی تھی اور ساتھ ہی ’’بے بی بمپ‘‘ کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی تھیں، مریم انصاری نے 6 جولائی 2023 کو انسٹاگرام پوسٹ پر اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی، بیٹی کی پیدائش 4 جولائی کو ہوئی اور انہوں نے بیٹی کا ناما ’امایا خان‘ رکھا ہے۔انہوں نے شوہر اویس خان کے ہمراہ رومانوی تصاویر بھی شیئر کیں، ایک تصویر میں انہیں بے بی بمپ کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے، اداکارہ کی پوسٹ میں مداحوں نے بھی مبارک باد کے کمنٹس کیے جبکہ بعض لوگوں نے بولڈ فوٹو شوٹ پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔اسی حوالے سے اداکارہ مریم انصاری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جہاں وہ سوشل میڈیا صارفین کے منفی تبصروں پر حیرانی کا اظہار کر رہی ہیں، کہ ’اوہ میرے خدا، اپنی حمل کی تصاویر پر بہت زیادہ نفرت بھرے پیغامات پڑھے، میں اب کیا کہوں؟ میری پروفائل ہے، میری مرضی، میرا بچہ بھی ہوگیا، میری مرضی میں کچھ بھی پوسٹ کروں، اگر آپ کو نہیں پسند تو مجھے فالو مت کریں۔انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ کب سے حاملہ ہونا بدتمیزی، بےغیرتی اور بے حیائی ہوگئی ہے، آپ بھی ایسے ہی پیدا ہوئے تھے، اس میں شرم محسوس کرنے والی کیا بات ہے؟ آپ کترینہ کیف کا ڈانس دیکھیں گے، آپ نورا کی تصاویر لائیک کریں گے، لیکن اگر مکمل لباس میں کوئی پاکستانی اداکارہ اپنے حمل کا اعلان کر کے تصاویر پوسٹ کرتی ہے، تو آپ ہی لوگ کہتے ہیں ’اوہ خدایا، استغفراللہ اور نعوذبااللہ‘، میرا مطلب اگر آپ واقعی اتنے ہی اچھے ہوتے تو آپ حاملہ عورت کو مبارکباد دیتے، اور انہیں دعائیں دیتے لیکن نہیں لوگوں کو منفی تبصرے کرنے کا شوق ہے، مریم انصاری نے فروری 2021 میں سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے شادی کی تھی، دونوں نے فروری 2020 میں سادگی سے نکاح کیا اور دونوں نے نکاح کی تقریب کو سوشل میڈیا پر براہ راست دکھایا تھا۔

Back to top button