مریم کی گاڑی اور کارکنان پر حملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملوث ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شبہازشریف نے کارکنان پر پولیس شیلنگ، مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ اور حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت اور آمریت قابل مذمت، شرم ناک اور قابل افسوس ہے۔ انہوں نے مریم نواز اور کارکنان پر پولیس کے پتھراؤ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ کارکنان پر شیلنگ ، پتھراو اور مریم بیٹی کی گاڑی پر حملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملوث ہے۔
عمران نیازی سیاسی مخالفین کے خلاف غیر جمہوری، غیر قانونی اور سیاسی انتقام کے منفی راستے پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت سے نہ پہلے مرعوب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے۔ دوسری جانب نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اعلامیہ نیب کے مطابق مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں مئوقف لینے کےلیے طلب کیا گیا تھا، لیکن ن لیگی کارکنان کی جانب سے منظم انداز میں غنڈہ گردی، پتھراؤ اور بدنظی کا مظاہرہ کیا گیا۔
پتھراؤ سے نیب کی کھڑکیوں کے شیشے توڑے گے اور اہلکارو ں کو بھی زخمی کیا گیا۔ نیب کے 20سالہ دور میں آئینی اور قومی ادارے کے ساتھ اس نوعیت کا برتاؤ کیا گیا۔ نیب کا کسی سیاسی جماعت یا گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نیب تمام تر اقدامات آئین اور قانون کے مطابق انجام دیتا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں، کارکنان کیخلاف ہنگامہ آرائی اور کارسرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر بھی درج کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ایف آئی آر آج درج کرلی جائے گی۔ نیب اعلامیہ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔
