مریم نوازکا غیرفعال واٹرفلٹریشن پلانٹس فوری بحال کرنےکاحکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں غیرفعال واٹرفلٹریشن پلانٹس کو فوری بحال کرنے حکم دیدیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت آب پاک اتھارٹی سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا ۔پنجاب بھر  میں5027 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ تمام فلٹر یشن پلانٹ کا انتظام ایک ہی اتھارٹی کے سپردکئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کھارے پانی والے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر نئے فلٹر یشن لگانے کی ہدایت کردی ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہر علاقے میں پینے کےصاف پانی کی فراہمی کے لئے جامع پلان طلب کرلیا۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ شہریو ں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، ، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق، معاون  خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری ، سیکرٹریز ،چیف ایگزیکٹو آفیسر آب پاک اتھارٹی زاہد عزیز اور دیگر نے شرکت کی۔

Back to top button