مریم نواز کا ارکان اسمبلی کو روٹی کے نرخ کی مانیٹرنگ کاحکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو روٹی اورنان  کے نرخ کی مانیٹرنگ کاحکم دیدیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مختلف اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،عوامی  مسائل ، ضروریات اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر تبادلہ خیال  کیاگیا۔

ارکان اسمبلی کا مختصر وقت میں متعدد عوام دوست پراجیکٹس شروع کرنے پر وزیر اعلیٰ کو خراجِ تحسین کیا۔

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف توقعات سے بڑھ کر تیزرفتاری سے کام کررہی ہیں۔

مریم نوازکاکہنا تھاکہ ارکان اسمبلی  اپنے حلقے میں سرکاری نرخ پر روٹی اور نان کی فروخت کی مانیٹرنگ  کریں۔ صوبہ  بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کو6 ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا۔ 100فیصد  فری ادویات اورہوم ڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی۔صوبے  میں 600 سڑکوں کی تعمیر ومرمت ہوگی ، 5 ایکسپریس وے اور 3موٹر ویز بنائیں گے۔ طلباء کیلئے 20 ہزار موٹر بائیکس کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں ارکان صوبائی اسمبلی زاہد اکرم، محمد اجمل خان،محمد کاشف، آغا علی حیدر،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید، معاون خصوصی ذیشان ملک شامل تھے۔

Back to top button