مریم نواز کا نیب پیشی پر کارکنوں کو ساتھ لانےکا اعلان، نیب نے عدالت سے رجوع کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر کارکنوں کو ساتھ لانے کے اعلان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں نیب کی جانب سے دائر درخواست میں کہا کیا گیا مریم نواز شریف کا مجمع کے ساتھ پیش ہونا انکوائری میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ نیب نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست دائر میں نشاندہی کی ہے کہ انکوائری کےلیے مریم نواز کو نیب نے 26 مارچ کو دو کیسز میں طلب کیا ہے لیکن انہوں نے پی ڈی ایم کے کارکنوں کے ساتھ نیب میں پیش ہونے کا اعلان کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز نے دھمکی دی ہے کہ وہ اکیلی نیب میں پیش نہیں ہوں گی۔ اعلان اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ مریم نواز انکوائری میں پیش ہونے کے بجائے نیب تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہیں۔ نیب نے استدعا کی کہ مریم نواز کو پابند کیا جائے کہ وہ پیشی کے وقت مجمع کے ساتھ نہ آئیں۔ ادھر مریم نواز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جتنا انتقام ہونا تھا ہوچکا، جتنا برداشت کرنا تھا کر لیا، اب مقابلہ ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں، سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ نون لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نیب کو نیب کے علاوہ سب چلا رہے ہیں، جتنا برداشت کرنا تھا، کرلیا۔ اب عمران خان کی حکومت مشکل میں آئی ہے، اس کی کشتی ڈوب رہی ہے، نیب کوموقع نہیں دیا جائے گا کہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو بچائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے اختلاف نہیں، سیاست میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی اپنی اسٹریٹیجی ہے، ہماری اپنی ہے،کچھ کامن گولز ہیں جس میں ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں۔ بلاول سے میرا ایک اچھا تعلق ہے، میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، رواداری کی سیاست اور انہیں نبھانا جانتی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button