مریم نواز کی اچانک طبیعت خراب، سوات کا جلسہ منسوخ

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے سوات کا آج ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی اچانک طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے آج سوات کا جلسہ نہیں ہو سکے گا کیونکہ ڈاکٹرز نے مریم کو سفر سے منع کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے اہل سوات سے معذرت کی گئی ہے، مریم نواز کو اعتماد ہے کہ خیبرپی کے کے عوام بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شیر کے نشان پر مہرلگائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور کارکنان کے لیے مریم نوازشریف نے نیک تمناؤں کا پیغام دیا، مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدرانجینئر امیرمقام، عہدیداروں اور کارکنان کے جذبوں اور محنت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Back to top button