مریم نواز کی طبیعت ناساز، تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا، ان کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب ڈاکٹروں نے کورونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا تھا۔ پارٹی ترجمان کے مطابق ان کی سیاسی سرگرمیاں طبیعت ٹھیک ہونے تک منسوخ رہیں گی۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ناساز ہونے پر اپنی سیاسی سرگرمیاں چند روز کے لیے منسوخ کردی تھیں۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پارٹی کی ترجمان اور رہنما مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز نے طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے آئندہ 4 روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی نائب صدر کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے۔
مریم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے
مریم نوازشریف نے آئندہ چار روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں
مریم نوازشریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے
مریم نوازشریف کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے
ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب
— PMLN (@pmln_org) March 28, 2021
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جس کی رپورٹ نیگٹو آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ وہ سیاسی سرگرمیوں سے چند روز کے لیے رخصت لیں۔پارٹی ترجمان نے بتایا کہ مریم نواز طبعیت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئیں تھیں۔
ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے
مریم نواز شریف طبعیت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئیں
ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب
— PMLN (@pmln_org) March 28, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک موقع پر رپورٹرز سے کہا تھا کہ ان کے گلے میں درد ہے اس لیے وہ زیادہ اونچی آواز میں بات نہیں کرسکتیں۔
