مریم نواز کی وزیراعظم عمران خان کے بیان پر شدید تنقید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر شدید تنقید کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ کبھی بھی نئی گورنمنٹ کو اس طرح حکومت میں نہیں آنا چاہیے، پوری تیاری ہونی چاہیے۔
اس بیان پر مریم نواز نے شدید ردعمل دیا ہے اور سوشل میڈیا پر اسی بیان کی تصویر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس سوغات کوپاکستان پر مسلط کرنے کیلئے چند افراد نے اتنی محنت بھی کی اوربدنامی بھی کمائی؟‘ انسان دنگ رہ جاتا ہے۔
اس سوغات کو پاکستان پر مسلط کرنے کے لیے چند افراد نے اتنی محنت بھی کی اور بدنامی بھی کمائی ؟ دنگ رہ جاتا ہے انسان! pic.twitter.com/tB9mH7D92a
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 22, 2020
خیال رہے کہ وفاقی وزراء کی کارکردگی اور انہیں اہداف سونپنے کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’سب سے پہلی چیز یہ ہے کہ ہمیں اس سسٹم پر نظر ثانی کرنی چاہیے، جب آپ کی ٹیم بن جائے تو پھر آپ کو حکومت سنبھالنے سے پہلے پورا ٹائم ملنا چاہیے خصوصی طور پر حکومت سنبھالنے کی تیاری کیلئے‘۔
