مریم نواز گلے کی سرجری کیلئے سوئٹزرلینڈ جائیں گی
ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز گلے کی سرجری کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز رواں ہفتے لندن سے سوئٹزر لینڈ روانہ ہوں گی، جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ اور گلے کی سرجری شیڈول ہے۔ شریف خاندان کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ جائیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مریم نواز لندن میں اہم ملاقاتوں کے لئے رُکی ہوئی ہیں، اس کے بعد وہ سوئٹزر لینڈ جبکہ شہباز شریف پاکستان روانہ ہوں گے۔