ن لیگ کاوزیر اعظم، چئیرمین نیب کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز پر قاتلانہ حملہ کروانے پر وزیر اعظم عمران خان،شہزاد اکبر ، چئیرمین نیب ، پنجاب حکومت، اور نیب پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے. مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا پارٹی قیادت کے اہم فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے لئے پولیس درخواست وصول نہیں کر رہی ،اگر پولیس نے درخواست وصول نہ کی تو ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جائے گی.
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ن لیگ کے وکلا کی ٹیم نےچونگ تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی تاہم پولیس پولیس نے درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا. اس لئے اب اندراج مقدمہ کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ عوام سیاہ چہرہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج کرچکے ہیں. سپریم کورٹ، ہائیکورٹس کے فیصلے، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات نیب نیازی گٹھ جوڑ کے خلاف ایف آئی آر ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ لیگی کارکنان اور قیادت پر درج کئے گئے پرچے اور مقدمے نیب نیازی گٹھ جوڑ کی غنڈہ گردی کا ایک اور ثبوت ہے. انھوں نے کہا کہ پرچہ نیب نیازی گٹھ جوڑکے خلاف درج ہونا چاہئے جس نے مریم نوازکو جانی نقصان پہنچانے کی کوشش کی، حالات قابو میں رکھنے کی قانونی ذمہ داری نیب اور پنجاب حکومت کی تھی.
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ پرچہ عمران صاحب، نیب، پنجاب حکومت پر ہوناچاہئے جنہوں نے پولیس کے ذریعے پتھراؤ کرایا، نہتے اور پرامن کارکنان پر حملہ کرنے والوں پہ مقدمہ درج کیا جانا چاہیے. ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے آج عوام پر حملہ کرایا،کرپٹ اور نالائق حکمران کیا بائیس کروڑ عوام پر پرچہ کرائیں گے؟ پرچہ آٹااور چینی چوروں پر ہونا چاہئے. پرچہ پاکستان پر تاریخی 13000 ارب قرض کھانے والوں پر ہونا چاہئے. پرچہ تو23 خفیہ اکاونٹس کے ذریعے ملک کے خلاف سازش کے لئے پیسہ وصول کرنے والوں پر ہونا چاہئے.پرچہ توبی آر ٹی کے نام پر 126 ارب کے کھڈے کھودنے والوں پر ہونا چاہئے. پرچہ لاکھوں لوگوں کو بے روزگارکرنے والے روزگار دشمن حکمرانوں پر ہونا چاہئے. پرچہ توگیس بجلی چوروں پردرج ہونا چاہئے.
IMG 20200812 015310
IMG 20200812 015502
دوسری جانب مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے بھی تھانہ چوہنگ میں عمران خان ، شہزاد اکبر ، چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب لاہور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے اور 100 دیگر نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا ہے۔کیپٹن صفدر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز اور ہم نیب پیشی کے لیے گئے تو منصوبہ بندی کے تحت ہماری گاڑی پر حملہ کیا گیا۔مریم نواز کی گاڑی کی فرنٹ سکرین پتھراؤ سے ٹوٹ گئی۔ عمران خان شہزاد اکبر ، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کی ایما پر مارنے کی کوشش کی گئی۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے گاڑی کو بھاگا کر جان بچائی گئی ۔ ان تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button