مسجد نبوی کا واقعہ: راشد شفیق کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اٹک کی ضلعی عدالت نے شیخ رشید کے بھتیجے اوررکن قومی اسمبلی شیخ راشد کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
رکن قومی اسمبلی شیخ راشد کواٹک کی ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت سے راشد شفیق کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیخ راشد شفیق کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اس موقع پر عدالت کے باہرموجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شیخ راشد کے حق میں نعرے بازی کی۔شیخ راشد سے اظہاریکجہتی کے لئے ذلفی بخاری، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اوردیگررہنما بھی موجود تھے۔ ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دین کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔یہ ساری سازش رانا ثناء اللہ کررہے ہیں۔ راشد شفیق کو مسجد نبوی ﷺ واقعہ کے تناظر میں عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Back to top button