مسلم لیگ ق نے نون لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے انکار کردیا

مسلم لیگ ق نے نون لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے انکار کردیا۔اپنے زوربازو پرمیدان میں اترنے کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر شجاعت حسین کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا ۔
صدر ق لیگ کاکہنا تھا کہ پارٹی نےہمیشہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ پاکستان کی بہتری کےلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ تاہم صرف اپنی ذات کی حد تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ قبول نہیں۔ہمارے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں ن لیگ نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔ پارٹی کے قائد اور دیگر رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے امیدواروں کو دوہرے معیار کی نظر نہیں ہونے دیں گے۔ نون لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔
چودھری سالک حسین نے کہا کہ ن لیگ نے گجرات سے بھی میرے اور میرے بھائی چوہدری شافع حسین کے خلاف اپنے نامزد کردہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردی۔ ہم نے جن امیدواروں سے عہد کیا وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ اگر ن لیگ ان کا مقابلہ کرے گی تو ہم بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسی صف میں کھڑے ہونے کو ترجیح دیں گے۔ ہم بنا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مقابلے کے لیےتیار ہیں۔
