مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک انتقال کر گئے ، مرحوم دل کے عارضے میں‌ مبتلا تھے اور کافی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز ملک مسلم لیگ کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف پرویز ملک کے بہت قریب تھے اور پارٹی میں ان کی تجاویز کو بھی بہت زیادہ اہمیت دی جاتی تھی۔

پرویز ملک این اے 133 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی تھے جبکہ پرویز ملک کے بیٹے علی پرویز ملک اور ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔

مرحوم سابق جج ملک عبدالقیوم کے بھائی اور ایم این اے سائستہ پرویز ملک کے شوہر تھے. خاندانی ذرائع نے بتایا کہ پرویز ملک طویل عرصہ سے علیل تھے ، آج صبح طبعیت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے ہیں۔

پرویز ملک پانچ مرتبہ لاہور سے نواز لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ، انہوں نے پہلی مرتبہ 1997 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا ، اس کے بعد انھوں نے سال 2002 ،2010، 2013 اور 2018 کے انتخابات میں بھی عوام کا اعتماد جیتا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پارٹی کے صدر شہباز شریف نے پرویز ملک کی وفات پر شدید رنج اور غم کا اظہار کیا ہے اور ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک سے اظہار افسوس کیا ہے۔ پرویز ملک کو آج لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Back to top button