مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کا شہباز شریف سے سڑک کی سیاست کا مطالبہ

 پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے شہباز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں سینئر لیگی رہنماؤں نے پہلی دفعہ شہباز شریف کو سڑک کی سیاست کو شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنماؤں نے شہباز شریف سے لاہور میں اہم ملاقات کی جس میں پارٹی اراکین نے شہباز شریف کو پہلے کی طرح متحرک ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب بھی آپ نے پارٹی کو متحرک نہ کیا تو شاید بہت دیر ہو جائے۔

لیگی رہنما رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تیاریوں کے لیے پارٹی کو فعال کیا جائے۔ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ بالکل ٹھیک ہے۔ہمیں سب کو مل کر آگے بڑھنا ہو گا۔پارٹی اراکین نے شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ سڑک کی سیاست کو دوبارہ گرم کریں۔اگر اب آپ نے سیاست سڑک پر نہ کی تو دیر ہو جائے گی۔دوسری جانب لیگی رہنماؤں میں اختلافات بھی سامنے آئے ہیں۔

۔ رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے قومی حکومت کے قیام کی مخالفت کر دی۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ قومی حکومت کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے ملک کو آئین کے مطابق چلا لیں۔ پھر قومی ہو یا کوئی اور حکومت، اس کا سوچا جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں قومی حکومت کی تجویز دی تھی۔

کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ کوئی ایک جماعت ملک کو مسائل سے نہیں نکال سکتی، ملک کو درپیش چیلنجز کا حل قومی حکومت کے قیام میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ شفاف انتخابات میں ہمیں موقع ملا تو قومی حکومت بنائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 74 سال میں اسٹیبلشمنٹ نے کسی کو اتنا سپورٹ نہیں کیا جتنا موجودہ حکومت کو کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر ہمیں ریاست کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہیے، کوئی سیاسی جماعت افغان مسئلے پر تنہا کیسے پالیسی بنا سکتی ہے۔دوسری طرف گزشتہ سے پیوستہ روزسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پی ڈی ایم جلسہ سے خطاب کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

Back to top button