مسلم لیگ ن کے سابق رہنما زعیم قادری انتقال کر گئے

مسلم لیگ ن کے سابق رہنما، رکن پنجاب اسمبلی اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما زعیم قادری انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق زعیم قادری کی نماز جنازہ بعد نمازِ مغرب 26 لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی۔

زعیم قادری 25 دسمبر 1964 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 2008 سے 2018 تک پنجاب اسمبلی کے رکن رہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینئر سیاستدان زعیم قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

انہوں نے بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے زیرِ سرپرستی کام کیا اور بطور ترجمان پنجاب حکومت بھی خدمات انجام دیں۔ تاہم 2018 میں پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باعث وہ مسلم لیگ ن سے علیحدہ ہو گئے اور عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔

 

Back to top button