مسلم لیگ ن کے لانگ مارچ کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب نے لانگ مارچ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی، ن لیگ کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی منظوری سے لانگ مارچ کا کلینڈر جاری کردیا گیا۔

24 مارچ کو حمزہ شہباز اور مریم نواز شریف کی قیادت میں کاروان لاہور سے روانہ ہوگا، حمزہ شہباز اور مریم نواز کی قیادت میں کاروان رات گوجرانوالہ میں قیام کریگا، کاروان 25 مارچ کو گوجرانوالہ سے جہلم پہنچے گا، رات جہلم میں قیام کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق 27 مارچ کی صبح حمزہ شہباز اور مریم نواز کی قیادت میں کاروان اسلام آباد روانہ ہوگا۔

Back to top button