مشرق وسطیٰ کی کشیدگی: پٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کر دی گئی

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات کے باعث پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔
مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے رہنما علی حیدر کے مطابق ایل پی جی کی ریٹیل قیمت 250 روپے فی کلو سے بڑھ کر 320 تا 350 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 119ڈالرسے97 ڈالرفی بیرل تک آگئیں
ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایران جنگ کے بعد سے ایل پی جی کی سپلائی محدود ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر روس یا عمان سے ایل پی جی کی درآمد کا بندوبست کیا جائے تاکہ قیمتوں میں استحکام لایا جا سکے۔
