مشرق وسطیٰ کشیدگی : پاکستان نے قیام امن کےلیے بھرپور سفارت کاری کی ، امریکی اخبار

 

 

 

امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران امن کے قیام کےلیے بھرپور سفارت کاری کی ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ پاکستان کی قیادت کے تعلقات امریکی صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان دونوں کے ساتھ قریبی نوعیت کے ہیں،پاکستانی رہنماؤں نے امن کی کوششوں کے تحت تہران،ریاض، ابوظبی،قاہرہ، استنبول اور برسلز میں موجود عالمی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ جنگ میں بطور ثالث پاکستان کے اہم کردار پر مہر ثبت کردی

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلسل رابطوں کے ذریعے خطے میں امن کی بحالی کےلیے متحرک ہیں۔

 

Back to top button