سپریم کورٹ کا تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکرٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکرٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ کےجسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے تمام وفاقی ملازمین کو سیکرٹریٹ الاؤنس دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے تمام وفاقی ملازمین کو الاؤنس دینے کا حکم دیا تھا جب کہ ڈویژن بینچ نے وفاق کی انٹراکورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے الاؤنس دینے سے روک دیا تھا۔
سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملازمین کی اپیلیں منظور کرلیں۔ وفاقی ملازمین کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ سیکرٹریٹ الاؤنس صرف وزارتوں میں کام کرنے والے ملازمین کو مل رہا ہے جبکہ وزارتوں کے ماتحت اداروں کے ملازمین کو سیکرٹریٹ الاؤنس نہیں دیا جاتا۔
سپریم کورٹ نے وفاق کے ماتحت تمام ملازمین کو 20 فیصد سیکرٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرسکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button