معروف اداکار مصطفیٰ قریشی بھی کرونا کا شکار

پاکستان کے معروف اور سینئر ترین اداکار مصطفیٰ قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ترین اداکار مصطفیٰ قریشی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیاہے اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ 81 سالہ اداکار نے کرونا ٹیسٹ رپورٹ ملنے کے بعد اپنی اہلیہ روبینہ قریشی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے
