معیشت کی بحالی کیلئے ہر فرد کو ٹیکس دینا پڑے گا،مریم اورنگزیب

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ معیشت کی بحالی کیلئے ہر فرد کو ٹیکس دینا پڑے گا۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھاکہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب دن رات محنت کر کے معیشت کی سمت درست کر رہے ہیں۔مشکل فیصلے لے کر عوام کو ریلیف دیا جا رہا ہے، ہر فرد کو ٹیکس دینا پڑے گا۔
وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کاکہنا تھاکہ یوسی لیول تک کھیلوں کے میدان بحال کیے گئے اور مزید اضافہ کیا گیا، فیملی پلاننگ کی مد میں 16.5 بلین کا اضافہ کیا گیا ہے۔تعطل کا شکار اسکیموں کا 550 ارب روپے کا بجٹ استعمال ہوگا، صحت کے شعبہ میں 539 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، تعلیم کے بجٹ کو 559 ارب سے بڑھا کر 670 ارب روپے کیا گیا ہے، زراعت کے شعبہ میں 10 ارب کا کسان کارڈ، 30 ارب روپے کی گرین ٹرکٹر سکیم شامل ہے۔)
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے 127 ارب روپے رکھے گئے ہیں، لاہور کو سموگ فری شہر بنانے کے لیے ایک منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاست سے بالاتر ہو کر فیصلے کیے ہیں، درست فیصلے کرنے سے ہی ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا جا سکتا ۔
