مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

کشمیریوں نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے چودہ اگست کے موقع پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے ہیں اور عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان سے ان کی محبت کبھی کم نہین ہو سکتی ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماؤں نے پاکستان کے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کے حق خود ارادیت کی حمایت کی اور ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا۔

کے ایم سی کے مطابق حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی دعا کرتے ہیں کیونکہ مضبوط اور پرامن پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ناگزیر ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر سری نگر میں سخت سکیورٹی کے باوجود سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا گیا۔ اس کے علاوہ سری نگر میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ادھر حریت قیادت نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سوگ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

Back to top button