مقبوضہ کشمیر میں 2 نوجوان شہید ، شدید احتجاج

مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج نے ایک عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑنے کے دوران دو کشمری نواجوانوں کو بھی شہید کر دیا ، مقبوضہ کشمیر کےضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسز نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کی شہادت عمارت کو دھماکے سے اڑانے کے باعث ہوئی ہے۔ضلع کلگام میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کے بعدحالات کشیدہ صورتحال اختیار کر گئے۔دو کشمیریوں کی شہادت کے بعد مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ قابض بھارتی فوج اور مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
قابض بھارتی فوج نے پر امن مظاہرین بھی دھاوا بول دیا۔ بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریو ں پر فائرنگ کی اور پیلٹس برسائے۔ فائرنگ اور پیلٹنگ سے متعدد کشمیری مظاہرین زخمی ہو گئے۔
