مقبوضہ کشمیر کے گورنر نے استعفیٰ دے دیا

مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے شدید اختلافات کے سبب مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ بھارتی صدررام ناتھ کووند کو بھجوا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گریش چندر مرمو نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے کشمیری عوام کی مشکلات سے بھی بھارتی حکومت کو آگاہ کیا تھا۔ جس پر بھارتی حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ بھارتی صدررام ناتھ کووند کو بھجوا دیا ہے۔
کشمیر میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر جی سی مرمو کو بھارت کا نیا کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل مقرر کیا جائے گا کیوں کہ موجودہ کمپٹرولر جنرل راجیو مہریشی اگلے ہفتے سبکدوش ہونے والے ہیں۔عمر عبدللہ نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا راجیش موہر جموں و کشمیر کے نئے لیفٹننٹ گورنر ہوں گے تاہم ان خبروں کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ایک سال سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ اس ظلم کو ایک سال مکمل ہوگیا جس پر دنیا بھر میں افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔ مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آنکھ مچولی بند کریں، فیصلہ کریں کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ ہیں یا نہیں، مسئلہ کشمیر پر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بلایا جائے ورنہ وزیراعظم سے کہوں گا کہ ہم خود ہم خیال اسلامی مملک کے علیحدہ گروپ کا اجلاس بلائیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے مقبوضہ کشمیر سے متعلق او آئی سی اور سعودی عرب کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیر خارجہ نے او آئی سی کو دو توک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا مطالبہ ہے کہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بلایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button