مقدمات،انکوائریزکی تفصیلات،بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات ،انکوائریزکی تفصیلات کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2رکنی بینچ 11دسمبر کوسماعت کرے گا۔

بشریٰ بی بی نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھاہے۔

بشری ٰ بی بی کادرخواست میں کہنا ہے  کہ عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سےہٹانے کے بعد مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔میرے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہیں۔

Back to top button