ملازمین کے کرکٹ کھیلنے کا خرچہ گیس صارفین سے وصول کرنیکا فیصلہ

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنے ملازمین کے کرکٹ کھیلنے کے لیے 6 کروڑ80لاکھ سے زائد کی رقم عوام سے وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔اوگرا نے بھی منظوری دیدی۔

اوگرا نے یہ اجازت آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے دی ہے جس میں دو کروڑ روپے ترسیلی شعبے اور 3کروڑ 10 لاکھ روپے ڈسٹری بیوشن سے وصول کرنے کی اجازت دی۔اس کے علاوہ سیلز ڈپارٹمنٹ کے ذریعے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کے اسپورٹس سیل نے آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 33 کروڑ 30 لاکھ روپے فراہمی کی درخواست کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ فنڈز کی قلت کے باعث سوئی ناردرن میں ہاکی، کبڈی اور فٹ بال پرعارضی پابندی ہے لہٰذا کرکٹ کے لیے رقم جاری کی جائے۔

وزیراعظم نے کرکٹ پر عائد پابندی ختم کردی تھی جس کے بعد سوئی ناردرن گیس نے ملازمین کے کرکٹ کھیلنے کے لیے 6 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم جاری کردی۔

Back to top button