ملاقات عسکری قیادت کی دعوت پر ہوئی تھی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عسکری قیادت کی دعوت پر ان سے ملاقات ہوئی تھی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقات کے بارے میں کہا کہ عسکری قیادت کے ساتھ میٹنگ عسکری قیادت کی دعوت پر ہوئی، ملاقات میں گلگت بلتستان کے معاملات پر بات ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف علاج کروانے گئے تھے اور وہ علاج کروا کر ہی وطن واپس آئیں گے ، اگر کسی کو تکلیف ہے تو اپنے کسی بیمار رشتے دار سے پوچھ لے کہ بیماری کی کیفیت کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نیب جو کر رہا ہے اس کی حقیقت پوری پاکستان پر واضح ہوگئی ہے، سندھ ہائی کورٹ نے بھی واضح کر دیا ہے کہ ایسے کیسز سیاسی انجینئرنگ اور آواز دبانے کےلیے بنائے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button