ملکی گیس کے شعبے سے بڑی خوشخبری، گھوٹکی میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

ملک کے گیس شعبے سے بڑی خوشخبری ہے کہ گھوٹکی میں ایک بڑا گیس ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔
یہ ذخیرہ کمپنی ماڑی انرجیز نے دریافت کیا ہے، اور اس کے مطابق شمس ون نامی کنویں سے روزانہ 4 کروڑ 80 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔
ماڑی انرجیز نے بتایا کہ جنوری میں 3,075 میٹر گہرائی پر کنویں میں گیس کے آثار ملے، اور کنواں 100 فیصد کمپنی کی ملکیت ہے۔ شیئر ہولڈرز کو بھی اس پیشرفت سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔
توانائی تنصیبات پر حملے: عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ہوگیا
ماہرین کے مطابق اس دریافت سے ملک میں گیس کی طلب اور رسد کے درمیان فرق کم ہونے کی توقع ہے، جس سے توانائی کی کمی اور قیمتوں پر دباؤ میں کمی آ سکتی ہے۔
