ملک بھرمیں ڈیزل یا پیٹرول کی کوئی قلت نہیں

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ڈیزل یا پیٹرول کی کوئی قلت نہیں۔
اوگرا نے ملک بھر میں ڈیزل اور پیٹرول کی قلت کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں ڈیزل یا پیٹرول کی کوئی قلت نہیں۔
ترجمان اوگرا کے مطابقچند مقامات پر ڈیزل کی قلت کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، اوگرا تمام صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئےہے،پیٹرول اور ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی یا رسد میں رکاوٹ پر کارروائی ہوگی۔
یاد رہےکہ نجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت کے باعث پیٹرول پمپوں پرگاڑیوں کی قطاریں لگنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، پنجاب کے جنوبی اضلاع میں پمپس پر ڈیزل کی فروخت بند کردی گئی اور اس حوالے سے پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر کمپنیاں تیل فراہم نہیں کر رہی ہیں۔
ادھرکسان اتحاد کے رہنماوں نے شکوہ کیاکہ ڈیزل نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہورہی ہے۔
