ملک بھر میں مزید 50 ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا اعلان

حکومت کاملک بھرمیں مزید 50 ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنےکا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث مختلف شعبوں کو 1240 ارب ریلیف کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں ہیں۔ قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے مراد سعید کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں حکومت کی جانب سے 50 ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بات کرتے ہوئے ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 50ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز کامیاب نوجوان پروگرام کےتحت کھولےجائیں گے۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں ریلیف فنڈ کی تفصیلات کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی رسپانس 190 ارب، این ڈی ایم اے کیلئے 25 ارب روپے رکھے گئے، طبی سامان و کارکنوں کیلئے50 ارب، ہنگامی فنڈز کیلئے 100 ارب رکھے گئے، قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شہریوں کوریلیف دینے کیلئے 570 ارب روپے رکھے ہیں۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے قومی اسمبلی میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کے ساتھ ایف ٹی اے پربات نہیں ہورہی تھی، جنوری 2020 میں بات چیت شروع ہو گئی، ترکی کسی بھی ملک سےتجارت ایچ ایل سی سی کےذریعےکرتا ہے۔ عالیہ حمزہ کی جانب سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا گیا ہے کہ ایچ ایل سی سی ترکی کا تجارت سے متعلق فیصلہ ساز ادارہ ہے، ایچ ایل سی سی کےچھٹےاجلاس کے دوران ترک صدر پاکستان آئے۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ترک صدر اسمبلی آئے، انہوں نے بھی ماسک پہنے، جو ماسک پہن کرنہیں آئے گا ایس اوپیزکے مطابق کارروائی ہوگی۔ سیکرٹری تجارت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قطر کے ساتھ کورونا کے باوجود 34 فیصد تجارت بڑھی ہے جس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہو گا۔ خیال رہے کہ کوروناکےباعث مختلف شعبوں کو 1240 ارب ریلیف کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں ہیں جس کے تحت ملک بھر میں 50 ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
