ملک میں‌کرونا سے مزید 39 اموات ، 2783 نئے کیس

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کرونا وائرس سے 39 اموات ہوئیں۔ ملک بھر میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 720 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کرونا کے مزید 2 ہزار 783 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا کے فعال کیسزکی تعداد 45 ہزار 579 ہے ، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 247 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 388 کرونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 1 کروڑ 52 لاکھ 86 ہزار 475افراد کا کرونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 52 ہزار 472، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960، پنجاب میں تین لاکھ 49 ہزار 475، اسلام آباد میں 84 ہزار 266، بلوچستان میں 28 ہزار 704، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 632 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 210 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 43 لاکھ 23 ہزار 805افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 73 لاکھ 36 ہزار 845 افراد کو سنکل خوراک دی جاچکی ہے ، اب تک مجموعی طور پر 2 کروڑ 16 لاکھ 60 ہزار 650 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

Back to top button