ملک میں کرونا سے مزید 5 اموات، 175 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 6112 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 285191 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2174 ، سندھ میں 2282 اور خیبر پختونخوا میں 1231 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 57 اور آزاد کشمیر میں 59 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 175 کیسز اور 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 109 کیسز 4 اموات، اسلام آباد 20 کیسز، گلگت 37 کیسز اور آزاد کشمیر سے 9 کیسز ایک وفات رپورٹ ہوئی ہے۔
پنجاب سے آج کورونا کے 109 کیسز اور 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 94586 اور اموات 2174 ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 86289 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید20 کیسز سامنے آئی ہے جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15281 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 171 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 12995افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 9 کیسز اور ایک موت رپورٹ ہوئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2150 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 59 ہے۔ آزاد کشمیر میں اب تک 1915مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 37کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2371 اور اموات کی تعداد 55 ہو گئی ہے جب کہ 1995 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
پیر کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 10 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 2282 ہوگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق اتوا کے روز میں مزید 278 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 124127 تک جاپہنچی ہے۔ صوبے میں اب تک 115984 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
پیر کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 15 کیسز سامنے آئے جس کے بعد وہاں کورونا مریضوں کی کل تعداد 11921 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں اموات کی تعداد 138 ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10417 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں پیر کو کورونا سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 63 نئے کیسز سامنے آئے۔ صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 1231 ہے جب کہ مریضوں کی تعداد 34755 ہوگئی۔ کے پی میں اب تک 31691 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button