ملک میں فی تولہ سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے ہے۔
10 گرام سونے کی قدر 386 روپے کم ہوکر 93321 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 7 ڈالر کم ہوکر 1801 ڈالر فی اونس ہے۔
