ملک میں میٹرک اور انٹر میں گریڈ سسٹم متعارف

انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے ملک بھر میں گریڈ سسٹم متعارف کرادیا۔

 چیئرمین آئی بی سی سی غلام علی ملاح کے مطابق 2024 میں نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو نمبرز  کے بجائے گریڈ دیا جائے گا۔ دنیا بھر میں گریڈ سسٹم موجود ہے، بچوں کو نمبرز کی دوڑ سے نکال کر انہیں اچھی تعلیم دینی ہے۔

غلام علی ملاح کا کہنا تھاکہ نمبرز سسٹم کے متبادل گریڈنگ سسٹم طلبہ کیلئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔

Back to top button