ملک کا کوئی ادارہ مجھے بے وقوف نہیں بنا سکتا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 40 سال سے سیاست میں ہوں، ملک کا کوئی ادارہ مجھے بے وقوف نہیں بنا سکتا، عام آدمی کو سہولت دینا میرا مشن ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ وہ 40 سال سے ملکی سیاست میں ہیں، ملک کا کوئی ادارہ ایسا نہیں جو مجھے بے وقوف بناسکے، پانچ سال میں صوبے کی بہتر انداز میں خدمت کی، پی ٹی آئی پی میں لوگ دھڑا دھڑ شامل ہو رہے ہیں۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ سابق ٹاؤن ناظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما محمد شریف کی پی ٹی آئی پی میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی، اپنے دور میں پولیس کو عوام کا خدمت گار بنایا تھا، مختلف اضلاع میں پارٹیوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی پی نے یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں پتا کیسا لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے، لیول پلیئنگ فیلڈ جہاں سے ملتا ہے وہاں جائیں۔
