ملک کے مختلف شہروں میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے عوام بدحال

ملک میں زیادہ گرمی کے ساتھ زیادہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو بے حال کردیا۔کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں کئی کئی گھنٹے بجلی جانے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ دیہات کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ہر ایک گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ سے کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔حیدرآباد کے کچھ علاقوں میں دو دو دن بجلی غائب رہنے سے پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا جب کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں مظاہرے بھی کیے گئے۔
صفرلوڈشیڈنگ کیساتھ گزشتہ 12گھنٹوں کی تفصیل نیچے درج ہے۔گزشتہ 48گھنٹوں میں 1500MWبجلی نظام میں شامل کی گئی جبکہ آج مزیدبھی کی جائیگی۔
زیادہ بجلی چوری والےعلاقوں میں واجبات کی عدم ادائیگی کی بناء پر یا کہیں ترسیلی نظام/انفراسٹرکچرمیں خرابی کےباعث اب بھی بجلی کی بندش کاسامناہوسکتاہے pic.twitter.com/fsqk5hgiCP— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 11, 2021
دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہےکہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں سسٹم میں 1500میگا واٹ بجلی شامل کی اور سسٹم میں آج مزید بجلی شامل کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 گھنٹوں میں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی البتہ بجلی چوری کرنے والے علاقوں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ سکتی ہے جب کہ مقامی سطح پر ترسیلی نظام میں بریک ڈاؤن پربھی بجلی معطل ہوسکتی۔
