منال خان اوراحسن محسن خان کی شادی کی تاریخ طے پاگئی

اداکارہ منال خان اور اداکاراحسن محسن خان کی شادی کی تاریخ طے پاگئی۔
گزشتہ ماہ منال خان نے انسٹاگرام پراپنی اوراحسن محسن اکرام کی تصاویرسوشل میڈیا پرشیئرکرکے مداحوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے اوراحسن نے ایک دوسرے کو اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے۔
اب اداکاراوراحسن محسن خان نے اپنے اپنے انسٹا گرام پرشادی کے کارڈ کی تصویرشیئرکی اورمداحوں کو بتایا کہ ان کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی ہے۔
منال خان نے لکھا کہ آپ سب کی دعوت ہے جب کہ محسن خان نے لکھا کہ اب سے ہمیشہ کے لیے میرا دل تم سے جڑ گیا ہے۔

Back to top button