منال خان اور احسن محسن نے بالآخر منگنی کرلی


اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے بھی باضابطہ طور پر 11 جون کو قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں کراچی میں منگنی کرلی۔ یاد رہے کہ منال خان اور احسن محسن کے درمیان گزشتہ دو سال سے تعلقات تھے اور رواں برس فروری میں محبتوں کے عالمی دن یعنی ویلنٹائنز ڈے پر دونوں نے رومانوی تصاویر شیئر کی تھی، جن میں سے ایک تصویر میں منال خان نے منگنی کی انگوٹھی بھی دکھائی تھی۔ اگرچہ اس وقت دونوں نے واضح طور پر نہیں بتایا تھا کہ دونوں نے منگنی کرلی ہے یا پھر ابھی منگنی کا ارادہ کیا ہے، تاہم اداکارہ کی جانب سے انگوٹھی کی تصویر شیئر کیے جانے پر مداحوں نے انہیں منگنی کی مبارک باد پیش کی تھی۔ بعد ازاں منال خان اور احسن محسن اکرام نے 18 مئی کو سوشل میڈیا پر دوبارہ اپنی رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’بات پکی‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں اور دوسری بار بھی اداکارہ نے منگنی کی انگوٹھی دکھائی دی تھی۔
دونوں کی جانب سے ’بات پکی‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد ایک بار پھر شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں نئی زندگی کی مبارک باد دی تھی اور اس وقت بھی لوگوں نے خیال ظاہر کیا تھا کہ شاید اب دونوں نے باضابطہ طور پر منگنی کی ہے۔ تاہم 11 جون کو دونوں کی منگنی کی تقریب تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے پر انکے مداح پریشان دکھائی دیے کہ اگر اب دونون نے باضابطہ طور پر منگنی کر لی ہے تو پہلے کیا گیا تھا؟ 11 جون کو منال خان اور احسن محسن نے منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، تاہم انہوں نے واضح طور پر نہیں لکھا کہ انہوں نے منگنی کرلی۔ تاہم ان کی تقریب میں مقام پر لگے بینر میں ان کی منگنی کی تقریب خے اعلان کو پڑھا جا سکتا ہے۔ دونوں کی جانب سے تقریب کی تصاویراور ویڈیوز شیئر کیے جانے کے بعد ایک بار پھر مداحوں اور شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی، تاہم مداحوں نے انہیں مشورہ دیا کہ اب وہ شادی کرلیں۔
دونوں کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز میں واضح طور پر منگنی کا لفظ استعمال نہ کیے جانے کی وجہ سے کئی مداحوں میں کنفیوژن برقرار رہی کہ انہوں نے شادی کی ہے یا منگنی؟ تاہم ان کی تقریب کے انتظامات کرنے والی کمپنی ’انوویٹو ایونٹ‘ کے بانی علی کاشان نے تصدیق کی ہے کہ منال خان اور احسن محسن کی شادی نہیں بلکہ منگنی ہوئی ہے۔ علی کاشان نے تصدیق کی کہ دونوں کی منگنی کی تقریب 11 جون کو کراچی کے علاقے ڈیفینس میں ہوئی، جس میں دونوں کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ علی کاشان کا کہنا تھا کہ تقریب کو کرونا کی وجہ سے سادہ اور مختصر رکھا گیا تھا جب کہ تمام احتیاطی تدابیر کو بھی اختیار کیا گیا۔ دونوں کی باضابطہ طور پر منگنی ہوجانے کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں رواں برس کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

Back to top button