منشیات کے عادی بھارتی اداکار

لفظ اداکار کا مطلب ایسا شخص ہے جوکہ اپنی حرکات و گفتار سے کسی کردار ترجمانی کرتا ہے لیکن یہی اداکار شوبز کی رنگینیوں اور چکا و چوند سے بعض اوقات ڈپریشن میں بھی چلا جاتا ہے اور پھر سکون آور ادویات یا نشہ کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے جس سے اس کے زوال شروع ہوتا ہے، آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ بھارتی اداکاروں کے متعلق بتائیں گے۔
بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کافی عرصہ تک منشیات کے عادی رہے ہیں ، انھوں نے اپنے انٹرویو میں بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ کالج لائف سے نشہ کرتے آ رہے ہیں ، رنبیر کی والدہ نیتو اور والد رشی کپور نے منشیات سے جان چھڑوانے کے لیے ان کو امریکہ کے منشیات نجات سینٹر میں کافی عرصہ زیرعلاج رکھوایا۔

بھارتی اسٹار ہریتک روشن کی اہلیہ اور شوبز سے وابستہ سوزان خان بھی منشیات کی عادی ہیں ، جی ہاں دونوں نے 2000 میں شادی کی جوکہ سوزان کی منشیات کی لت کی وجہ سے صرف 2014 میں ہی اختتام پذیر ہوگئی۔

بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبول پاپ گلوکار ’’یویو ہنی سنگھ ‘‘ بھی منشیات کا عادی ہو کر اپنے کیرئیر کو زول تک لے جا چکے ہیں، ایک وقت تھا کہ یویو کے گانے پاکستان اور بھارت میں بیک وقت مقبول ہوتے تھے لیکن اس دوران ان کی بے جا شراب نوشی اور کوکین کے استعمال نے ان کو موت کے منہ میں لاکھڑا کیا جس کے بعد وہ امریکہ میں تین برس تک زیر علاج رہے اور ان کی عدم موجودگی میں خلا پیدا ہوا ، صحت یاب ہونے کے بعد گزشتہ برس انھوں نے اپنے گانوں کی دوبارہ ریلیز شروع کی ہے ۔

بھارتی ’’کھل نائیک ‘‘سنجے دت بھی منشیات اور شراب نوشی کے استعمال میں اس حد تک آگے چلے گئے تھے کہ فلم انڈسٹری کا کوئی ڈائریکٹر ان کو کام دینے کیلئے تیار نہیں تھا جس کے بعد اداکار نے امریکہ کے منشیات نجات سینٹر میں کافی عرصہ علاج کرانے کے بعد فلم نگری میں دوبارہ قدم رکھے ہیں ۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کی کوئی پارٹی منشیات کے استعمال کے بغیر مکمل نہیں ہوتی ہے اور وہ کوکین کا بے حد استعمال کرتی ہیں یہاں تک کہ ایک مرتبہ برلن ائیر پورٹ پر ان کو کوکین کے ساتھ گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔

اداکار فردین خان جو کہ کالج لائف سے منشیات کے استعمال کے عادی تھے ، بالی ووڈ میں کوئی خاص کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے ، فردین خان نے منشیات کی بڑی تعداد بھی اپنے گھر میں چھپا رکھی تھی جوکہ پولیس سے نہ چھپ سکی اور ان کو جیل کی ہوا کھانا پڑی ۔

بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالا کا شمار بھی ان حسینائوں میں ہوتا ہے جن کو اپنے کیرئیر کے عروج پر منشیات کی ایسی لت پڑی کہ دوبارہ اٹھ نہ سکیں ، جی ہاں منیشا کی شراب نوشی کی لت نے انہیں کبھی اپنا گھر بسانے نہیں دیا اور بڑی کوشش کے بعد جب انھوں نے شادی رچائی تو زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔

بھارتی اداکار راہول مہاجن بھی اپنا کیرئیر منشیات کی نظر کر چکے ہیں ، ان کی منشیات کے استعمال کی خبروں سے بھارتی میڈیا بھرا پڑا ہے ، ایک مرتبہ کوکین کے زیادہ استعمال پر ان کو ایمرجنسی علاج کے لیے ہسپتال بھی منتقل کیا جا چکا ہے۔
