منموہن سنگھ نے ذہن بدل لیا، پاکستان آئیں گے

پہلے نہ کرنے والے منموہن نے اب ہاں کردی۔ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے معاملے پر اپنا ذہن تبدیل کرلیا ہے۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن ریٹائرڈ امریندر سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ من موہن سنگھ کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔ بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کی جانب سے دی جانے والی دعوت قبول کر لی ہے جس کے تحت اب منموہن سنگھ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 9 نومبر کو کرتارپورکا دورہ کریں گے۔ راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو باباگورونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے کرتاپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو تحریری طور پر دعوت نامہ بھجوائیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ کرتاپور راہداری کی افتتاحی تقریب بہت بڑی تقریب ہے اور ہم اس افتتاحی تقریب کے لیے بہت خوش ہیں۔ کرتاپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے لیے پوری تیاری کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان بھی اس تقریب کے حوالے سے دلچسپی لے رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ منموہن سنگھ سکھ برادری کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہم کرتاپور کی افتتاحی تقریب کے لیے سکھ برادری کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے ترجمان کا بیان سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو پاکستان کی طرف سے کرتاپور راہداری کی افتتاحی تقریب کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے منموہن سنگھ کو دعوت نامہ ملا تو اس وقت دیکھ کر فیصلہ کریں گے تاہم ان کے دورہ پاکستان کا امکان نہیں ہے ۔ تاہم اب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب کے لیے پاکستان کی جانب سے دی جانے والی دعوت قبول کر لی ہے البتہ منموہن سنگھ کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button