منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کی تمام جائیدادیں منجمد

منی لانڈرنگ کیس میں  ایف آئی اے نے مونس الہٰی کی تمام جائیدادیں منجمد کردیں۔

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی، ایف آئی اے نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔عدالت نے مونس الہی کی منجمد ہونے والی جائیدادوں کو آگے ٹرانسفر کرنے سے روک دیا۔

تحریری حکم میں بتایا گیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق مونس الہی اس عدالت سے اشتہاری ہوچکا ہے، جبکہ مونس الہی کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 30 جنوری کو لاہور کی عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا تھا۔
ایف آئی اے لاہور نے مونس الہیٰ کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کے لیے مراسلہ بھجوا دیا تھا اور اسپیشل کورٹ سینٹرل نے مونس الہٰی کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے تھے۔

Back to top button