موبائل صارفین ہوشیار،100کے بیلنس پر 90روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی

موبائل صارفین کیلئے بری خبر،ایف بی آر  نے 100کے بیلنس پر 90روپے ٹیکس کٹوٹی کا پلان بنا لیا۔

موبائل کمپنیوں کے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے سے انکار کے بعد ایف بی آر نے ٹیکس وصولی کا نیا طریقہ نکال لیا۔صارفین سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

اب نان فائلرز کی جانب سے  100روپے موبائل بیلنس کروانے پر 90روپے ایف بی آر کے پاس چلے جائیں گے۔ اور ایسا ایک بار نہیں ہوگا بلکہ ہر بار نیا موبائل بیلنس کروانے پر کٹوٹی ہوگی اوریہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے تک جاری رہے گی ۔

۔5لاکھ 70ہزارسےزائد نان فائلرز پر اڑھائی فیصد کے بجائے 90فیصد اضافی ودہولڈنگ ٹیکس عائدہوگا،فہرستیں ایف بی آر کے پاس پہنچ گئیں۔

پری پیڈ و پوسٹ پیڈ نان فائلرز کی جانب سے لوڈ کئے جانیوالے بیلنس سے خودکار سسٹم کے زریعے نوے فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں کٹوتی کرکے ایف بی آر کو جمع کروائی جائیں گی۔

 نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کے باوجود بھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرواتے تودوسری موبائل فون سم نکلوا کر استعمال کرنے پر 90فیصد اضافی ٹیکس دینا پڑے گا۔ اب تک ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کی چکی ہیں۔  جبکہ پندرہ ہزار نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے خبردار کرنے کے پیغامات بھجوادیے ہیں۔ٹیلی کام آپریٹرز  سمز بلاک کرنے کیلئے دی جانیوالی مہلت ختم ہونے میں چند دن باقی رہ گئے۔

 ٹیلی کام کمپنی نے نان فائلرز کی سمز بلاک نہیں کی اور انکم ٹیکس جنرل آرڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔باقی تین ٹیلی کام کمپنیوں نے ایف بی آر کو کمپلائنس رپورٹ جمع کروادی ہے۔ ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں سے بلا کئے جانے ولی سمز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

 15 مئی تک نان فائلرز کی سمزبند نہ کی گئیں تو ایف بی آر ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔

Back to top button